کراچی،پولیس کا باڑے پر چھاپہ، مغوی شہری بازیاب
کراچی(کرائم رپورٹر)سکھن کے علاقے میں پولیس نے باڑے پر چھاپہ مار کر مغوی شہری کو بازیاب کرا لیا، ملزمان نے مغوی کو زنجیروں میں جکڑ کر قید کر رکھا تھا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سنگھار خان، حفیظ الدین، محمد خالق، صدام حسین اور راجہ احمد شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مغوی غلام مصطفی کے درمیان 30 ہزار روپے کا لین دین کا معاملہ تھا جس پر ملزمان نے رقم واپس نہ کرنے پر غلام مصطفی کو گھر سے اغوا کیا اور باڑے میں قید کر دیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔