وزراء کو عوام نے اصل چہرہ  دکھادیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز

وزراء کو عوام نے اصل چہرہ  دکھادیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ نام نہاد سیکولر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو مسائلستان بنایا ہوا ہے،امریکی غلاموں اور مودی کے وفاداروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے، عوام کو دعوت الی اللہ کے ذریعے نظام مصطفیؐ کے نظام کے نفاذ کیلئے تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ میں ایک عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آر او نہیں دونگا کا راگ الاپنے والی حکومت نے نیب کے پر کاٹ کر تاریخ کا سب سے بڑا این آراو کیا ہے، یوٹرن سرکار کی جانب سے تاجروں، کرپٹ بیوروکریسی اور سیاستدانوں سمیت اپنے قریبی دوستوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بچانے کیلئے نیب کو معذور کردیا گیا ہے جو اس حکومت کا سب سے بڑا یوٹرن ہے، عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کی سونامی میں پس چکے جبکہ حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے احتساب سے بچنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...