ماڈلنگ کا اپنا ہی مزاہے،سینئراداکارہ وینا ملک

ماڈلنگ کا اپنا ہی مزاہے،سینئراداکارہ وینا ملک
 ماڈلنگ کا اپنا ہی مزاہے،سینئراداکارہ وینا ملک

  



لاہور(فلم رپورٹر) فلم انڈسٹری کی نامور سینئراداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے بہت لگا ؤہے،اور سجنا سنورنا اچھا لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسڑی کے بارے میں ہمیشہ کچھ اچھا کر نے کی کوشش کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔وینا ملک نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں کام کر نے کا جو مزا آتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اس لئے میں کہتی ہوں کہ مجھے فیشن انڈسٹری سے محبت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے۔ اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیں۔

اور آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر