فلم ”آئی ہیٹ لو“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے،ڈاکٹر اجمل

فلم ”آئی ہیٹ لو“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے،ڈاکٹر اجمل
فلم ”آئی ہیٹ لو“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے،ڈاکٹر اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر رائٹڑ،ڈائریکٹر اور اداکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں سے وابستہ ہوں۔میرا نیا ٹی وی شو تمام دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔میری زیر تکمیل فلم ”آئی ہیٹ لو“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے۔تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپاء کیا جاسکتا ہے، آج کے نوجوانوں کو جتنا باصلاحیت دیکھا ہے اس کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی ہے۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ محنت لگن اور جذبے سے ہی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں، آج کا دور ہتھیار کا نہیں بلکہ قلم کا ہے، قلم ہی کے ذریعے ہم دنیاء میں ایک نامور قوم کے طور پر ابھر کرسامنے آسکتے ہیں،آج کے نوجوان کافی باصلاحیت ہیں ان کے الفاظ میں جس طرح کا ربط تسلسل سے ملتا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، اب ہمیں کسی بھی طرح فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے لئے سب کچھ تعلیم ہی ہے تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی وہ کسی بھی طرح کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ جب ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تویقینا وہ تعلیمی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

مزید :

کلچر -