کراچی میں 3جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں 3جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3جنوری سے بارش اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیاہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایاکہ آنے والے دنوں میں کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ 3 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھے گی، گزشتہ رات شہر قائد میں رواں سال موسم سرما کا کم ترین درجہ حرارت 9 اعشاریہ 2ریکارڈ کیا گیا۔سردار سرفرازنے بتایاکہ اس سے قبل رواں ماہ درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند سے سردی کا احساس اور بھی بڑھ گیا ہے، منگل سے بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر