کراچی،کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا

کراچی،کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کچرا چننے والے چور کو شہری نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی کے علاقے عالمگیر روڈ پر چوری کی واردات کرنے والا شہری کے ہتھے چڑھ گیا، شہری نے چور کو مار مار کر ادھ موا کر دیا اور پھر کھمبے سے باندھ دیا۔چور پکڑا جانے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر نیو ٹاؤن کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیا اور تھانے منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار کچرا چننے والا اور سہراب گوٹھ کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق کچرا چننے والے ملزم عبد الغفار نے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر اے سی پینل اور ٹی وی نکال لیا تھا، عین موقع پر شہری پہنچ گیا اور اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کھمبے سے باندھ دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مدعی کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...