کرچی،ڈاؤ یونیورسٹی میں اورینٹیشن ڈے کا انعقاد

کرچی،ڈاؤ یونیورسٹی میں اورینٹیشن ڈے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز 6جنوری 2020سے ہو رہا ہے، اس ضمن میں اورینٹیشن کلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے طلبا پر زور دیا کہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیں اپنے نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں، ہمارا مقصد آپ کو اچھے ڈاکٹر بنانے کے ساتھ اچھا انسان بنانا بھی ہے، ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں اورینٹیشن کلاس کے موقع پر ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، وائس پرنسپل ڈاکٹر شمائلہ خالد، پروفیسر ناہید، پروفیسر خالد شفیع، پروفیسرفوزیہ امتیاز، پروفیسر صبا سہیل، پروفیسر راشد قدیر سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے طلبااور والدین کے بڑی تعداد موجود تھی، پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی پاکستان کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی ہے، جس میں میڈیکل کے پانچ مختلف کالج ہیں، جبکہ ہاؤ س جاب کے لیے ملحق سول اسپتال موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ میڈیکل کالج کے قیام کو75برس کا عرصہ ہوگیا، اسکی تعمیر اور افتتاح سرہگ ڈاؤ نے کیا، آپ خوش قسمت ہیں، کہ آپ پاکستان کی سب سے بڑی ہیلتھ کئیر یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں، پروفیسر محمد سعید قریشی نے طلبا سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی ہر موقع پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ آپ بہترین میڈیکل پروفیشنل بن سکیں، انہو ں نے مزید کہا کہ طلبا، والدین اور یونیورسٹی کے درمیا ن مضبوط روابط استوار کرنا ہماری ترجیح ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں آپ براہ ِ راست پرنسپل آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں، انہو ں نے اس موقع پر طلبا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور مستقبل میں کامیابیوں کی دعا کی۔اس موقع پر ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ آج کا دن نئے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین کے لیے ناقابلِ فراموش ہے، جب ان کے بچے ملک کی سب سے اچھی میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ بننے جارہے ہیں، یقینا اس کے پیچھے والدین اور طلبہ کی سخت محنت اور بہت سی قربانیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں انتہائی لائق اور سینئر فیکلٹی کے بدولت آپ کو پروفیشنل اور کامیاب ڈاکٹر بننے میں مدد ملے گی، آپ کو یہ جان کر بھی خوشی ہوگی کہ آپ ایشیاکی ٹاپ 500یونیورسٹی میں شامل یونیورسٹی کے طالب علم ہونگے، انہو ں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تیزی سے ترقی کرنے کی وجہ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا ویژن ہے، انہو ں نے نئے آنے والے طلبہ کو بتایا کہ ہمارے پاس طلبہ کی ریسرچ کے لیے بہترین ڈیجیٹل لائبریری موجود ہے، جس سے طلبہ بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ کی حاضری کم سے کم 90فیصد ہو، جبکہ پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ 75فیصد سے کم حاضری والے طلبہ کو ایڈمٹ کا رڈ ایشو نہ کیے جائیں، انہو ں نے طلبہ کو بتایا کہ ہمارے پاس اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بھی موجود ہے، جو طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد کرتاہے، انہو ں نے کہا کہ یہ سب سہولیات اس لیے ہیں کہ ہم بہترین گریجویٹس پیش کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے کئے ہیں، ڈاؤ میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر شمائلہ خالد نے کہا کہ ہم یہاں طلبہ کو بہترین طبی تعلیم کے ساتھ موجود ہیں، کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے طلبہ یا والدین ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں، اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کی طلبہ کی کلاسز کا آغاز 6جنوری سے ہوجائے گا، جبکہ پروفیسر ناہید نے نصاب کی تفصیلات سے نئے طلبا کو آگاہ کیا۔