حافظ نعیم کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

حافظ نعیم کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ سے صحافیوں کی فلاح و بہود اور ان کے حقوق کے تحفظ اور آزادی ئ صحافت کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہم اس امید اور توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اپنی روایت کوقائم رکھتے ہوئے آزادی ئ صحافت فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادیئ اظہار رائے اور آزادی ئ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے آزادیئ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...