رائیڈنگ کلب ہمیں شاہد حیات کی یاددلاتا رہیگا،آئی جی سندھ

رائیڈنگ کلب ہمیں شاہد حیات کی یاددلاتا رہیگا،آئی جی سندھ

  



اکراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مرکزی کلفٹن کے ساحل بالمقابل دعا ریسٹورینٹ کلفٹن بلاک نمبر02 میں شاہد حیات پولیس رائیڈنگ اسکول کاافتتاح کیا۔اس موقع پر سابقہ آئی جیز پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز کے علاوہ معروف سماجی شخصیات،فنکاراور گلوکاربھی موجود تھے۔ آئی جی سندھ کی آمد پرپولیس گھڑسواردستے نے رائیڈ پاسٹ پیش کیا جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے آئی جی سندھ اور دیگر مہمانانِ گرامی کا خوش آمدیدم استقبال کیا اور مذکورہ اسکول کے قیام کا خیال،اہمیت اور افادیت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رائیڈنگ کلب کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی پولیسنگ میں شاہد حیات میرے دوست اور ساتھی رہ چکے ہیں وہ ایک نڈر،بہادر اور ماہر پولیس آفیسر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ رائیڈنگ کلب ہمیں شاہد حیات کی یاددلاتارہیگا۔انہوں نے کہاکہ گھڑ سواری ایک مشکل مشق ہے۔تاہم مسلسل محنت اورجدوجہد سے بالآخر ہارس رائیڈنگ پر عبور حاصل ہوجاتا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ دیگرکھیلوں کی طرح ہارس رائیڈنگ بھی ایک بہترین کھیل اور مشق ہے۔ اسکولز،کالجز، جامعات کے طلباء کو چاہیئے یہاں آئیں اور رائیڈنگ کلب سے استفادہ کریں۔اس موقع پر شہسوار اور ماؤنٹیڈ پولیس نے گھڑ سواری کا عملی مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر