2019: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 77کروڑ سے زائد کے جرمانے 

2019: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 77کروڑ سے زائد کے جرمانے 

  



کراچی (رپورٹ/عارف حبیب)کراچی شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو ٹریفک پولیس نے 2019 میں بھی نہ بخشا۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اب ہر شہری کی ذمہ داری ہے جو شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کا چالان کیا جائے گا۔رواں سال ٹریفک پولیس کی جانب سے کئے گئے اعدادو شمار سامنے آگئے۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ضلع ساؤتھ میں 167083 ضلع سٹی میں 1لاکھ 48ہزار 126،ضلع سینٹرل میں ایک لاکھ 10ہزار 419، ضلع ایسٹ میں 3لاکھ 82ہزار 514، ضلع ملیر میں 98ہزار 489ی اور ضلع کورنگی میں 89112چالان کیے گئے۔ہیلمٹ نہ پہنے والوں کے خلاف چالان کی بات کی جائے توضلع ساؤتھ میں تین لاکھ باسٹھ ہزارسات سوانتالیس،ضلع سٹی میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزاردوسوچار،ضلع سینٹرل میں ایک لاکھ پچانوے ہزارچالیس، ضلع ایسٹ میں تیرہ ہزارچارسواٹھترضلع ملیر میں سڑسٹھ ہزاردوسوبارہ اور ضلع کورنگی میں اٹھاون ہزارپانچ سوباسٹھ چالان کیے گئے۔گاڑی کے کالے شیشیوں،ٹریفک سگنل اوربغیرلائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف ضلع ساؤتھ میں انسٹھ ہزارتین سواٹھاون،ضلع سٹی میں سولہ ہزاردوسوچوہتر،ضلع سینٹرل میں بارہ ہزارپانچ سوباونے،ضلع ایسٹ میں چھبیس ہزارچھ سوتہتر،ضلع ویسٹ انتیس ہزارآٹھ سوسترہ، ضلع ملیر میں چھبیس ہزار پینتالیس اورضلع کورنگی میں تیرہ ہزارسے زائد چالان کیے گئے۔شہرقائدمیں سال 2019 میں کل 33لاکھ 52ہزار 638چالان کیے گئے جس کی مد میں قومی خزانے میں 77کروڑ6862ہزار 450روپے جمع ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر