بنوں، معذورشخص کا اقدام خود کشی

بنوں، معذورشخص کا اقدام خود کشی

  



بنوں (این این آ ئی) معذور شخص کی خود کشی کی کوشش۔واقعہ تھانہ منڈان کی حدود ترنگ قبرستان میں پیش آیا۔ منڈان پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس پہنچتے ہی معذور شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے پولیس نے بجھا دیا اور مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیاجس کی پہچان لائق خان ولد گلا خان سکنہ اخوندزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسمی آگ میں جھلسنے کے دوران گولی مارنے کی آوازیں بھی لگا رہا تھاکہ اُنہیں گولی مار دی جائے تا کہ اُن کی زندگی کا خاتمہ جلد ہو سکے۔

اقدام خودکشی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...