واجد ضیا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنا ہے، عطا اللہ تارڑ

واجد ضیا کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنا ہے، عطا ...

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کی طرف سے ایف آئی اے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،ارشد ملک کیس کے حوالے سے اگست میں ایف آئی اے کو اپنے جواب جمع کرا دیئے تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چار ماہ بعد پارٹی سیکرٹریٹ پرچھاپہ اور پارٹی رہنمائں کی طلبی سے صاف ظاہر ہے کہ ایف آئی اے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ واجد ضیا کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی صرف مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نیازی حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،واجد ضیا ایک متنازعہ شخصیت ہیں جو ایف آئی اے کو بھی متنازعہ بنا رہے ہیں،واجد ضیا کی تعیناتی کے چند ہفتوں کے اندر ہی ان کی تعیناتی کے مقاصد نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

‘ عطا اللہ تارڑ

مزید : صفحہ اول