جنگ بندی کی اطلاعات افواہیں، تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، مشاور ت کے بعد اعلان کرینگے: افغان طالبا ن

جنگ بندی کی اطلاعات افواہیں، تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، مشاور ت کے بعد اعلان ...

  



دوحہ(نیوزایجنسیاں)قطر میں موجود طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہونے کی تردید کی اور اس قسم کی اطلاعات کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو ایسی خبروں کو شائع نہیں کرنا چاہئے، رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جنگ بندی کرنے یا نہیں کرنے کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق  قطر میں موجود طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہونے کی تردید کی اور اس قسم کی اطلاعات کو افواہیں قرار دیا۔  انہوں نے افغان خبررساں ادارے پژوک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔جنگ بندی پر رضامند ہونے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اس قسم کی افواہیں شائع نہیں کرنی چاہیئے۔تفصیلات بتاتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جنگ بندی کرنے یا نہیں کرنے کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ((اے پی)نے اپنی شائع کردہ رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ طالبان افغانستان میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی مدت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اطلاعات ہیں کہ یہ 10 روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

ٖافغان طالبان

مزید : صفحہ اول