متحدہ اپوزیشن نے سینٹ اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی

متحدہ اپوزیشن نے سینٹ اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی

  



اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سینٹ اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ۔ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کیلئے نیب آرڈیننس اور ملک بھر میں مہنگائی کے معاملات پر ایجنڈا بنایا گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سوموار کے روز متحدہ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کیلئے 37 اراکین کے دستخطوں سے ریکوزیشن جمع کرادی۔ اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن میں نیب آرڈیننس کے اجراء کا معاملہ، کشمیر کی صورتحال ایجنڈے میں شامل کی ہیں۔ ملک کی اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیاگیا ہے۔ اجلاس ایجنڈا میں سردی میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتیں بڑھانے کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

ریکوزیشن جمع

مزید : صفحہ اول