حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کرارہے،اتحاد کی پیشکش جمہوری طریقہ،قمرزمان کائرہ

حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کرارہے،اتحاد کی پیشکش جمہوری ...
حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کرارہے،اتحاد کی پیشکش جمہوری طریقہ،قمرزمان کائرہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے،وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کئے ایک بھی پورا نہیں ہوا،ہم حکومت کو گرانے کیلئے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، کسی جماعت کو پیشکش کرنا جمہوری طریقہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے اس لئے ان کے ساتھ کوئی کسی قسم کے اتحاد کی بات کیسے کرے،قمر زمان نے نے کہاایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے سب کو پتا ہے اور ایم کیو ایم عمران خان کے بارے کیا کہتی تھی یہ بھی سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کئے ایک بھی پورا نہیں ہوا،کراچی کے حالات کی بہتری کیلئے ایم کیو ایم سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم حکومت کو گرانے کیلئے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے۔عوام کے لئے اتحاد بنانا سازش نہیں ہے،البتہ کسی کو اتحاد کی پیش کش کرنا جمہوری طریقہ ہے۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے اتحادی ان سے ناراض ہیں۔

مزید : قومی