پیپلز پارٹی یہ ایک کام کردے تو سندھ میں اس کے اتحادی بن سکتے ہیں،وزارتوں کی پیشکش پر ایم کیو ایم کاردعمل بھی آگیا

پیپلز پارٹی یہ ایک کام کردے تو سندھ میں اس کے اتحادی بن سکتے ہیں،وزارتوں کی ...
پیپلز پارٹی یہ ایک کام کردے تو سندھ میں اس کے اتحادی بن سکتے ہیں،وزارتوں کی پیشکش پر ایم کیو ایم کاردعمل بھی آگیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ حکومت میں اتحاد اور وزارتوں کی پیشکش پر متحدہ قومی موومنٹ کا ردعمل بھی آگیا۔ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ یہ شمولیت کی پیش کش نہیں ہے بلکہ جلسے میں تقریر کی گئی۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اگر ہاتھ ملانا چاہتی ہے توفارمولا دے وزارتیں نہیں چاہئیں لیکن پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام صحیح کرے تو ہم ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ نظام حکومت ہمارے ہاتھ میں ہو تو ہم شہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاوزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ان کے اتحادی مایوس ہورہے ہیں۔سندھ حکومت نے کراچی کو کچھ نہیں دیا،ہماری امیدیں وفاقی حکومت سے ہیں۔خواجہ اظہارنے کہا تعلیم اور اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے سے شہر کے مسائل حل ہوں گے۔خواجہ اظہارنے کہاہم پی ٹی آئی کے مشروط اتحادی ہیں لیکن وعدے پورے نہیں کئے گئے۔یہ تجارت ہے وفاق سے رشتہ توڑیں اور صوبائی حکومت وزارتیں دے ۔انہوں نے کہاپیپلز پارٹی بلدیاتی نظام صحیح کرے تو ہم ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔سندھ کے مسائل وزارتوں سے حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاہم سندھ حکومت سے مایوس ہو کر وفاقی حکومت میں شامل ہوئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...