کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق
کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے شیر شاہ چوک پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چوک پر کھڑے ایک ٹریلر کے ساتھ بے قابو کار ٹکرا گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں دوست تھے، تمام افراد شیر شاہ اور اردو بازار کے رہایشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، افتخار اور کامران شامل ہیں جب کہ جمیل اور سہیل زخمی ہوئے۔

افتخار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ افتخار نے 2 روز قبل گاڑی خریدی تھی، اور وہ دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جا رہا تھا، حادثے کے وقت افتخار گاڑی چلا رہا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...