وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابین کا ہفتہ وار اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کا ایجنڈا آٹھ نکات پر مشتمل ہے اور نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں اور کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق کا بھی امکان ہے۔نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کا ڈرافٹ بل اورسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے۔سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...