لاہورائیرپورٹ پردھنداورموسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر

لاہورائیرپورٹ پردھنداورموسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر
لاہورائیرپورٹ پردھنداورموسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورائیرپورٹ پردھنداورموسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثرہوگیا،لاہور ائیرپورٹ پراندرون وبیرون ملک 6پروازیں منسوخ اور 15تاخیرکاشکارہوئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ناس ائیرلائنزکی دمام جانےوالی پرواز884سترہ گھنٹے45منٹ ،گلف ائیرلائن کی راس الخیمہ جانےوالی پرواز 821نوگھنٹے ،سعودی ائیرلائن کی جدہ جانےوالی پرواز735آٹھ گھنٹے ،ائیربلیوکی کراچی جانےوالی پرواز 405آٹھ گھنٹے تاخیرکاشکارہوئی، جبکہ پی آئی اے کی جدہ جانےوالی پرواز 745چالیس منٹ ،پی آئی اے کی اسلام آبادجانےوالی پرواز 650 چالیس منٹ ،ترکش ائیر لائنز کی استنبول جانے والی پرواز 715 پنتالیس منٹ،اتحاد ائیر لائیز کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

دھند اور موسم کی خرابی کے باعث جدہ سے آنے والی پی کے745اورجدہ جانے والی پی کے746،کراچی سے آنے والی پی کے312اورابوظہبی سے آنے والی پی کے263منسوخ کردی گئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...