سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا،مریم اورنگزیب

سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا،مریم اورنگزیب
سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا،سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ضرورت ہے،لیگی قیادت کی بےگناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب قانون میں ترمیم ،نااہل حکومت ملک تباہ کررہی ہے،لیگی قیادت نے آہنی عزم سے سیاسی انتقام کاسامناکیا،ان کا کہناتھا کہ سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا، سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ضرورت ہے ،لیگی قیادت کی بےگناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی، لیگی قیادت کے خلاف ہرالزام جھوٹ ثابت ہوا ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھا کہ کاروبار،سرمایہ کاری اور صنعت اس وقت بند ہے،نیب کاقانون اورادارہ ختم ہونا چاہئے اس سے ملک اور گورننس کوناقابل تلافی نقصان پہنچا،نیب کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...