ریلوے اراضی نیلامی معاملہ ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو نوٹس جاری ،6 جنوری کو جواب طلب

ریلوے اراضی نیلامی معاملہ ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو نوٹس جاری ،6 جنوری کو ...
ریلوے اراضی نیلامی معاملہ ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو نوٹس جاری ،6 جنوری کو جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کی اراضی کی نیلامی کے معاملے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ریلوے کی اراضی کی نیلامی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ لاہور ڈویژن میں ریلوے کی اراضی لیز پر حاصل کر رکھا ہے،محکمہ ریلوے سے 15سالہ لیز پر دکانیں حاصل کر رکھی ہیں،درخواست گزارباقاعدگی سے کرایہ اداکررہے ہیں ،ابھی لیزکی مدت پوری ہونے میں 5سال باقی ہیں،یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے بےدخلی کی جا رہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کرایہ دارکے طورپر کام کرنےکی اجازت دی جائے۔عدالت نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے6 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور