پناہ گاہوں میں شدید سردی میں تمام سہولیات ،5 لاکھ لوگ پناہ گاہوں سے کھانا کھا چکے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ پناہ گاہوں میں شدید سردی میں تمام سہولیات ہیں،5 لاکھ لوگ پناہ گاہوں سے کھانا کھا چکے ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پناہ گاہیں بنائیں گے،مخیر حضرات بھی تعاون کر رہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ لوگ دور دراز علاقوں سے مزدوری کرنے آتے ہیں ان کے پاس رہائش نہیں ہوتی، پناہ گاہوں میں تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔