پاک سرزمین پارٹی ریاض کے صدر حنیف بابر کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تقریب میں سفیرِ پاکستان سمیت نمایاں افراد کی شرکت

پاک سرزمین پارٹی ریاض کے صدر حنیف بابر کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ...
پاک سرزمین پارٹی ریاض کے صدر حنیف بابر کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تقریب میں سفیرِ پاکستان سمیت نمایاں افراد کی شرکت

  



ریاض (وقار نسیم وامق) پاک سرزمین پارٹی ریاض ریجن کے صدر اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حنیف بابر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب دارالحکومت ریاض کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں دلہا سید تابش حسن اور دولہن عروج حنیف کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف اور دیگر سفارتی عملے نے بھی شرکت کی اسکے علاوہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، وقار نسیم وامق، ریاض راٹھور، راجہ یعقوب، وسیم ساجد، تصدق گیلانی، شیخ آصف، اجمل منہاس، طارق جنید، چوہدری عصمت اللہ، رانا عمر فاروق، چوہدری عبدالمجید گجر، شیخ ارشد، فیصل علوی ،ذکاءاللہ محسن، الیاس رحیم اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں اسکے علاوہ معروف سعودی کاروباری افراد سمیت ریاض کرکٹ لیگ کے سی ای او سلمان جواد الخلیفہ بھی شریک ہوئے.سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز سمیت سبھی نے حنیف بابر کی صاحبزادی کو نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کے ہمراہ رخصت کیا اور انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی.

مزید : عرب دنیا


loading...