سپریم کورٹ،پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ،پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
سپریم کورٹ،پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی اور سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے اپیل پر سماعت کی،پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین پرسٹورسے کروڑوں روپے کی گندم غائب کرنے کاالزام تھا،وکیل سابق فوڈ انسپکٹر نے کہاکہ فوڈ انسپکٹر نے وہاں گارڈ تعینات کیے تھے، ٹریبونل نے انکوائری درست طریقے سے نہیں کی،ٹریبونل کو چاہیے تھا کہ تمام حقائق کا جائزہ لیتا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ کروڑوں روپے کاحکومتی نقصان ہوااس کاذمہ دارکون ہے؟آپ کوتومعلوم ہی نہیں ہے کہ آپ نے محکمے میں کیاکرناتھا؟چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاآپ نے کسی کوٹھیکے پرکام دے رکھاتھا؟ آپ کوپتہ ہی نہیں چلااورکروڑوں روپے کی گندم غائب ہو گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب فوڈاتھارٹی ملازمین کی سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی اور سروس ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردےدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...