سپریم کورٹ کاپی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کاپی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم
سپریم کورٹ کاپی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزادکشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کیں،ان اسناد کی بنیاد پرمحکمانہ پروموشن حاصل کی گئیں،عدالت نے کہا کہ تعلیمی عمل کے بغیرڈگریاں فروخت کی گئیں ، بظاہرڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔

عدالت نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...