پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد روانہ

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 سے زائد ...
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد روانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد روانہ ہوگیا،پرواز پی کے 9895 شام 6بج کر10منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپورسے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا،طیارے میں 300سے زائدپاکستانی قیدیوں کوواپس لایاجارہاہے، پرواز پی کے 9895 شام 6بج کر10منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نےوزیراعظم عمران خان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد