موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق نیا حکومتی بیان آگیا

موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق نیا حکومتی بیان آگیا
موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق نیا حکومتی بیان آگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث ایسی اطلاعات گردش میں تھیں کہ شاید چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے تاہم سندھ کے سیکرٹری برائے ایجوکیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے،یکم جنوری دوہزار بیس سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

مزید :

Breaking News -ڈیلی بائیٹس -FATA -بدین -کشمور -