بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت گرانے کی پیشکش،حکومتی رابطہ کمیٹی کاایم کیوایم سے ملاقات کافیصلہ

بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت گرانے کی پیشکش،حکومتی رابطہ کمیٹی کاایم کیوایم سے ...
بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت گرانے کی پیشکش،حکومتی رابطہ کمیٹی کاایم کیوایم سے ملاقات کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت گرانے کیلئے پیشکش پر وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سے ملاقات کافیصلہ کیاہے،حکومتی رابطہ کمیٹی اورایم کیو ایم کے درمیان ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کامزید کہناہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات چیت ہوگی،ملاقات میں ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان اور فنڈز کے اجرا سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ کوسندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاتھاکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحادتوڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچاو¿،سندھ کے حقوق کیلئے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہدکرے۔