یاسر حسین اور اقراءعزیز کی مہندی کی تقریب کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو گانا گاتے ہوئے کتا ’ پڑ ‘ گیا ، ایسی ویڈیو وائر ل کہ ہنسی کاطوفان آ گیا

یاسر حسین اور اقراءعزیز کی مہندی کی تقریب کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو گانا ...
یاسر حسین اور اقراءعزیز کی مہندی کی تقریب کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو گانا گاتے ہوئے کتا ’ پڑ ‘ گیا ، ایسی ویڈیو وائر ل کہ ہنسی کاطوفان آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ اقراءعزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اورا ن کی شادکی تقاریب کی دھوم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی مچی رہیں تاہم اب ان کی مہندی کی تقریب کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے باعث ہنسی کا طوفان برپا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یاسر حسین اور اقراءعزیز سٹیج پر بیٹھے ہیں جہاں ان کے ساتھ معروف گلوکار عاصم اظہر اپنی آواز میں محفل موسیقی سجائے بیٹھے ہیں اور شرکاءان کی خوبصورت آواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم سٹیج پر اس موقع پر ایک اور شادی میں شریک مہمان بھی موجود تھا جو کہ یاسر حسین کا پالتو کتا ” موگیمبو “ ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ گلوکار عاصم اظہر اپنی مستی میں مگن ہیں اور ساتھ ساتھ جھوم بھی رہے ہیں تاہم عین اسی موقع پر یاسر حسین کا کتا عاصم اظہر کی طرف دیکھ کر بھونکتا ہے اور جب اس کی سنی نہیں جاتی تووہ پھر گلوکار کی طرف چھلانگ لگا کر بھونکتاہے لیکن عین اسی موقع پر یاسر حسین پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موگیمبو کو قابو کر لیتے ہیں تاہم اس نے ایک مرتبہ گلوکار کے ہوش ضرور اڑا دیئے اور وہ گانا گاتے یک دم چونک اٹھے اور ’ ڈر ‘ سے گئے ۔ اس واقعہ پر وہاں موجود ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی اور محفل قہقہوں سے گونج اٹھی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی رومانوی کہانی کا آغاز ایک ایوارڈ تقریب کے دوران اس وقت ہوا جب دولہے نے اپنی محبوبہ کو پرپوز کر دیا اور وہاں موجود ہر کوئی دنگ رہ گیا جبکہ سب نے انہیں دعائیں دی اور اقراء عزیز نے یاسر حسین کی پیشکش کو قبول کیا تاہم اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -