2020میں عمران خان ہی تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے،علیم خان

2020میں عمران خان ہی تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے،علیم خان
2020میں عمران خان ہی تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے،علیم خان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کاسہرا عمران خان کوجاتاہے۔2020تبدیلی کیلئے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے اورعمران خان ہی تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کہتے ہیں کہ عمران خان بہتری کیلئے طویل المدت فیصلے کرناچاہتے ہیں۔وزیر اعظم ہرشعبے میں بہتری لاناچاہتے ہیں۔نئے سال میں درپیش مسائل کے حل کیلئے بہتر فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہااندرونی وبیرونی محاذپرکئی مشکل فیصلوں کاسامنارہا۔عام آدمی کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ مشکلات کے باوجوددیرپانتائج کی حامل پالیسیاں لانےکی کوشش کی گئی۔علیم خان کے مطابق ملکی معیشت میں استحکام کاکریڈٹ عمران خان کوجاتاہے۔ 2020میں بھی عمران خان ہی تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور