کوئٹہ،الیکشن ٹربیونل کا سردارعبدالرحمان کھیتران،اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوئی،انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیر احمد لانگوپر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کی ،الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران،اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا،الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کودونوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یادر رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پی بی 8 بارکھان سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ اکبر آسکانی نے پی بی 48 کیچ فور سے کامیابی حاصل کی تھی ۔