بلاول کی ایم کیوایم کو پیشکش لیکن متحدہ کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا؟ جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے

بلاول کی ایم کیوایم کو پیشکش لیکن متحدہ کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا؟ جہانگیر ترین ...
بلاول کی ایم کیوایم کو پیشکش لیکن متحدہ کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا؟ جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے

  



رحیم یارخان (آئی این پی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلاول بھٹوکی سندھ حکومت میں شراکت کی دعوت قبول نہیں کرے گی اس طرح کی پہلے بھی کئی پیشکشیں کی جاچکی ہیں، یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، کراچی اور اندرون سندھ کی ترقی کیلئے نیا پیکج ہم دیں گے۔سندھ حکومت فیل ہو چکی ہے۔پیر کو صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کے ہمراہ ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے جہانگیر ترین نے کہا کہ صوبہ بہاولپور یاسرایکی کے لیے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے یہ پوری ہو جائے، صوبہ ہم بنا دیں گے، ہم نے سیکریریٹ کا وعدہ کیا تھا صوبائی حکومت کے طے کرے کہ کہاں بناناہے ہم وعدہ پورا کریں گے۔50سال بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر گیس کی ڈیمانڈ میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے تاہم آج سے انڈسٹریوں کو گیس کی فراہمی شروع کر دی جاے گی جہانگیر ترین نے کہا کہ امسال ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ پنجاب کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

سردی کے باوجود ان کے بچے ڈیزرٹ میں موجود ہیں یہ بچے دو ماہ بعد اڑنے کے قابل ہو جایں گے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹیموں نے نشان دہی کر دی ہے ان کی تلفی کے لیے عملہ اور گاڑیوں کی تعداد دگنی کر دی جاے گی سکھر اور رحیم یارخان میں موسم کی شدت کے بعد سپرے کرنے والے دو ہوائی جہاز فراہم کر دیے جایں گے صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کی موجودہ صورت حال پر دس روز تک کنٹرول کر لیا جاے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...