2019عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا،مولابخش چانڈیو

2019عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا،مولابخش چانڈیو
2019عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا،مولابخش چانڈیو

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ 2019عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا،عمران خان کے اقتدار میں 2019 اداروں کے وقارپرکاری ضرب کاسال رہا ،حکومت نے تصادم کی نت نئی سازشیں متعارف کروائیں۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کوبے توقیرکرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،احتساب کے نام پرحکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کردی، اپنی باری آئی تو عمران خان نے یوٹرن لے کر آرڈیننس جاری کردیا،انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کاوعدہ کرنے والے نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا،سب سے بڑایوٹرن کشمیرپر لیاگیا اور حکومت نے کشمیریوں کے خون کاسودا کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد