پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پراپرٹی شو کا انعقاد

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پراپرٹی شو کا انعقاد
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پراپرٹی شو کا انعقاد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایچ اے ایونٹس کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ منیجر حافظ عبدالرﺅف کے مطابق پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے سابق صدر راجہ محمد سرفراز اور موجودہ صدر چودھری خالد حسین تھے جبکہ شارجہ دبئی اور دیگر ایمریٹس سے کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی اور پراپرٹی شو میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

حافظ عبدالرﺅف کے مطابق اس پراپرٹی شو کا اہتمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے تاکہ انہیں پاکستان جائے بغیر یہیں سے مناسب قطعہ اراضی مل جائے۔ اس موقع پر موٹر سٹی کے ایگزیکٹو بلاک اسلام آباد کی سکیم متعارف کرائی گئی جسے وزٹرز نے دلچسپی سے دیکھا۔ دو روزہ پراپرٹی شو میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی اور پراجیکٹ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سستے داموں احتیاط کی سہولیات کے ساتھ پلاٹس متعارف کرائے گئے۔ پاکستان پراپرٹی شو 2019ءشارجہ میں رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والوں، انویسٹرز اور مارکیٹنگ سٹاف کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

پاکستان پراپرٹی شو کے وزٹرز نے اس شو کا کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن سے دور اہل وطن اچھی سہولت اور سروس مہیا کی گئی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی پراجیکٹ متعارف کروائے جائیں گے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اچھی جگہ میں مناسب قطعات اراضی برائے تعمیر مکان مل سکیں۔

مزید : عرب دنیا