سیاسی رسہ کشی جاری لیکن نئے سال میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کیسی رہے گی ؟ ایسی پیشن گوئی کہ آپ کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

سیاسی رسہ کشی جاری لیکن نئے سال میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کیسی ...
سیاسی رسہ کشی جاری لیکن نئے سال میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کیسی رہے گی ؟ ایسی پیشن گوئی کہ آپ کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2019اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور اس دوران مجموعی طورپر پاکستان میں امن وا مان کی صورتحال بہتر رہی تاہم پڑوسی ملک کیساتھ تعلقات سردمہری کا شکار رہے ، اب 2020شروع ہوا چاہتا ہے جس کے بارے میں ستارہ شناسوں نے امن وامان کے حوالے سے کوئی اچھی پیشن گوئی نہیں کی لیکن ہمیں اپنی فورسز پر اعتماد کرناچاہیے ، وہ خود ہی ساری صورتحال سے وقت کے ساتھ ساتھ نمٹ لیں گے ۔

امن وامان کی صورتحال کے بارے میں سوال کے جواب میں آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہاکہ اس سال صورتحال بگڑے گی اور مئی 2020ءتک بگڑی رہے گی ، اس کے بعد کچھ کنٹرول ہوجائے گی ۔

ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے کہاہے کہ صورتحال زیادہ خراب ہو گی، اس میں ڈپریشن کا بھی عمل دخل ہوگا، ہماری عوام میں کچھ ڈپریشن کی کیفیت کچھ زیادہ ہے، اسی وجہ سے suicideبڑھ سکتی ہے، جرائم بڑھ سکتے ہیں،امن وامان بہت اچھا دکھائی نہیں دے رہا۔

آسٹرالوجر علی محمد خان نے کہا کہ مئی سے ستمبر میں جودو ستارے ہیں وہ ریٹو گریڈ ہونگے ،ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہیں جو ملکی سلامتی کے لیے مسئلہ ہوں لیکن ہماری افواج اس پر قابو پا لیں گی اور کوئی ایڈونچر نہیں ہوگا البتہ لوگوں میں بد امنی اور خوف وحراس شک وغیرہ سے لوگ کافی ڈسٹرب ہونگے ، انہوں نے مزید کہاکہ مزید کوئی معدنی ذرائع نکل سکتے ہیں جس سے مزید نوکریاں بھی مل سکتی ہیں، اسی طرح علی محمد خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جولائی اور اگست میں حکومتی سطح پر کچھ بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی ۔

ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے کہاکہ کافی بڑی تبدیلیاں ہوں گی ، آئندہ سال عمران خان کے سوا سب کچھ بدلتا نظرآئے گا۔

سامعہ خان کاکہناتھاکہ میں وزیراعظم سے کہوں گی کہ یکم مئی 2020 تک کے وقت میں محتاط رہیں، ایسا نہ ہو کہ خان صاحب خود کہیں گھبرا کر مایوس ہوکر کوئی ایسا جذباتی فیصلہ نہ لے لیں کیونکہ ملک اب عدم استحکام کامتحمل نہیں، بالکل لڑکھڑانے والی کیفیت میں آچکے ہیں۔ علی محمد نے کہا کہ مئی سے دسمبر تک کا وقت ان کے لیے ڈسٹرب ہے ۔

شہری زینت بی بی کے سوال پر آسٹرالوجر سامعہ خان نے بتایا کہ ’ مجھے تو لگتا ہے کہ میں شادیاں کروانے والی پھوپھو بن چکی ہوں، بلاول کا میرج ہاﺅس بالکل وزیراعظم عمران خان جیسا ہے، ان کی تو اللہ نے تیسری باری میں سن لی کہ عورت مستقل مزاج انہیں اللہ نے دے دی، ان کی شادی اب سٹیبل ہے لیکن بلاول کا بھی ایک سے زائد شادیوں کا امکان ہے۔وہ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔

سامعہ خان نے مزید بتایا کہ بلاول کو پہلی شادی کا 2021ءمیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے تاہم دسمبر 2020ءتک تو بالکل فیصلہ نہ کریں، وہ تو فوراً ہی جا پڑے گی، وزارت عظمیٰ ان کے حصے میں دکھائی نہیں دیتی، وہ پہلے دولہا بن جائیں گے ۔

ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر کاکہناتھا کہ مجھے بلاول کی شادی یا وزیراعظم بننا دکھائی نہیں دیتا، آصفہ وزیراعظم بنیں گی لیکن ان کی شادی نہیں ہوگی ، ان کی قسمت کا ستارہ ہے کہ جب تک وہ بلاول کی حمایت کرتی رہیں گی ، وہ مضبوط رہیں گی ۔

آسٹرالوجر علی محمد خان کاکہناتھاکہ بلاول کی 88یا 89کی پیدائش ہے تو میرے حساب سے ان کے زائچے میں بالکل راج ہوگیا ہے، جلد یا بدیر وہ پرائم منسٹر ضرور بنیں گے۔ پکا پکا ان کے زائچے میں راج جوگ ہے۔ وہ 2023ءکے بعد بنیں، 2028ءکے بعد بنیں، کبھی نہ کبھی وہ اس ملک کے پرائم منسٹر ضرور بنیں گے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹرالوجر علی محمد خان نے بتایا کہ شہباز شریف صاحب کے لئے بہتر سال ہوگا، اپنی پارٹی کو لیڈ کریں گے، جس طرح چلارہے ہیں، لوگوں کی ہمدردیاں لیں گے اوربکھری ہوئی چیزوں پر فوکس کریں گے، جو لوگ روٹھے ہوئے ہیں کارکن اور لیڈرز ، ان سب کو ایک جگہ کریں گے، بہت ساری چیزیں جو ان کے حوالے سے منفی سمجھی جاتی ہیں وہ سب ختم کریں گے، ان کے لئے بھی کوئی ایسا اہم سال نہیں کہ بہت بڑا ان کے لئے انعام ہو، ان کی مشکلات میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔ علی محمد خان نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ البتہ 2021ءکے جون کے بعد خان صاحب کی حکومت نظر نہیں آتی، اس کے بعد تبدیلیاں آئیں گی، موجودہ حکومت چینج ہوجائے گی۔

ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب کی مشکلات میں اضافہ نہیں ہوگا، واقعی یہ وہ سال ہے انہیں فری ہینڈ ملے گا،وہ اپنے حساب سے اپنی پارٹی کو دوبارہ ری یونائیٹ کریں گے، روٹھے لوگوں کو واپس لے کر آئیں گے، مسلم لیگ ن کو ہیڈ کریں گے اور ایک اہم بات، مجھے نہیں لگتا کہ میاں صاحب پرائم منسٹر بن سکیں گے جس پر اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ ” میرا خیال ہے ان کو خو دبھی نہیں لگتا“۔

عالیہ نذیر کاکہناتھاکہ ان کا عروج ہے وہ غروب نہیں ہوں گے، وہ کبھی بھی غروب نہیں ہوں گے، وہ الیکشن کے بعداپنا کم بیک کریں گے ،کچھ چیزوں کو اپنے کنٹرول میں لیتے چلیں جائیں گے۔

آسٹرالوجرسامعہ خان نے کہاکہ علی محمد خان صاحب کی بات کو بڑھاﺅں گی، آپ کو یاد ہوگا کہ میں ہمیشہ سے ایک بات کہتی تھی عمران خان صاحب کنگ میکر بنیں، کنگ نہ بنیں،، بدقسمتی سے ہمارے ہاں وزیراعظم نااہل ثابت ہوتے ہیں، یا کر دئیے جاتے ہیں۔ اگر وزیراعظم عمران خان صاحب نے حکومت خود ختم کی یا کسی ناگہانی ستارے نے ڈیزولوو کی تو وہ یہی سال ہے، پھر وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہی سال 2020لگتا ہے پھر پانچ سے چھ ماہ بہت سخت ہیں، یہ فیصلہ اگر اس سال ہوگیا تو ٹھیک ورنہ میرا علم کہتاہے کہ پھر وہ اپنی مدت پوری کریں گے، پھر 2023ءمیں ہی جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں مریم نواز کے لیے 2020کیسا ہوگا اور ان کی سیاست کہاں دکھائی دیتی ہے؟ کے جواب میں آسٹرالوجر سامعہ خان نے بتایا کہ مریم صاحبہ نے اب تک غلط وقت میں اپنی کوشش جاری رکھی، اسی میں ان کے اوپر مصیبتیں بھی آئی ہیں، ان کا اصل سال اس سال سے شروع ہوتا ہے، یہ ضرور ہے کہ یہ خاتون بڑی سولڈ ہوتی جائیں گی اور سیاسی منظر نامے پر بڑی سٹرانگ ہوکر سامنے آئیں گی،مریم کے لئے 2020ءاچھی خبروں کے ساتھ شروع ہوگا۔

ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے بتایا کہ فی الحال یہ ہے کہ مریم باہر جارہی ہیں اپنے ابا کے پاس جارہی ہیں، یہ سال وہ باہر ہی گزاریں گی اور ان کا فی الحال مسلم لیگ ن کو کنٹرول کرنے کا ٹائم نہیں،مسلم لیگ ن کو چھوٹے میاں صاحب ہی کنٹرول کریں گے، اگر ہم کہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہی ہیں 2020ءمیں یا 21 میں، 23 سے پہلے تو یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا، ان کو الیکشن کا ویٹ کرنا پڑے گا۔عالیہ نذیر کا مزید کہناتھاکہ الیکشن کے بعد ان کا کم بیک ہے، اس سے پہلے کوئی کم بیک نہیں ، ابھی وہ باہر جائیں، سیریں کریں، موجیں کریں۔

آسٹرالوجر علی محمد خان کاکہناتھاکہ میرے حساب سے یہ سال مریم صاحبہ کے لئے کوئی خاص سال نہیں ، ریلیف کا سال ہے اور مجھے سیاسی سرگرمی ان کی نظر نہیں آتی، البتہ ان کے لئے ریلیف کا سال ہوگا، ان کی کافی مشکلات میں کمی ہوگی، وہ اپنے مائنڈ کو میک اپ کریں گی، فریش کریں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیر و کارڈ ریڈر عالیہ نذیر کا کہناتھاکہ کارڈ کے ساتھ دل کی بات نہیں کروں گی،وہی بتاﺅں گی جو حساب کہہ رہا ہے اور حساب یہ کہہ رہا ہے کہ مارچ 2020ءکے بعد عثمان بزدار دکھائی نہیں دیتے، ان کا اقتدار میرے کارڈز کے حساب سے 14ماہ کا تھا، 14ماہ کے بعد ان کا کٹ آف ٹائم شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی وقت ان کا اقتدار ختم ہوجائے گا،مارچ کے بعد آپ دیکھئے گا شاید پنجاب میں تبدیلی آجائے۔

آسٹرالوجر سامعہ خان کاکہناتھاکہ مارچ کیا ، شروع کی جو پہلی سہ ماہی ہے،مجھے تو اس میں بہت ساری چیزیں نئی نظر آتی ہیں، یہ ضروری ہے کہ اب جو ہوگا یہ ملک کے لئے اچھا ہوگا، اب تبدیلیاں آئیں گی لیکن پھر بھی ہمیں پٹڑی پر چڑھتے چڑھتے سال کا ستمبر اکتوبر آجائے گا،یہاں سے پاکستان کی اُڑان کوئی نہیں پکڑ سکتا ،یہاں تک کا سفر ابھی بھی پل صراط کا سفر ہے، بہت سارے چہرے جاتے ہوئے بیک سکرین نظر آرہے ہیں۔

آسٹرالوجر علی محمد خان کاکہناتھاکہ عثمان بزدار کا اصل زائچہ تو پاس ن ہیں لیکن پنجاب کا ستارہ ورگو ہے ، ہر صوبے کا اپنا ایک برج ہوتا ہے اور ورگو لہلہاتی زمین ہے ، پنجاب میں کوئی بڑی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی کہ حکومت ہی چلی جائے ۔ 

معیشت میں بہتری اور وزیراعظم کے بیانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آسٹرالوجرسامعہ خان کاکہناتھاکہ نہیں نہیں، ، عوام ابھی کمر کس کے رکھیں، مجھے ابھی کوئی ریلیف کی خبر نظر نہیں آتی، مجھے ابھی کوئی اکانومی کا نعرہ جو لگ رہا ہے، کوئی ابھی ای سی جی کی طرح فلیکچویشن ہے حالات کنٹرول میں نظر نہیں آتے۔ مجھے اکانومی کرائسس، میں نے 18 والے آثار دکھائی دیتے ہیں، 2018ءمیں ہی کہا تھاکہ 19 والا سال بدترین ہمارا اکانومی کرائسس کا ہوگا لیکن اللہ کرے کہ ہم کھڑے رہنے کے قابل ہوجائیں، یہ ہماری پانچ سے چھ مہینے کی جنگ اور ہے، میرا تو اپنے عوام کے لئے ہے کہ بس کمر کس کے رکھیں، یہ ضرور ہے کہ ملک کو یہ سال بھی بدلے گا لیکن اتنی جلدی نہیں بدلے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان محمد مالک نے کہا کہ حکومت کی سنو تو سب اچھا ، لیکن اصل میں دیکھیں تو فیکٹریز بند ہورہی ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، مہنگائی زیادہ ہے، ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آتی، ستاروں کو سمجھ آتی ہے تو بتائیں، معاشی طور پر 2020ءکیسا ہوگا؟ اس پر ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے بتایا کہ جب اس بارے کارڈ پر نظردوڑاتی ہوں تو کارڈ بگ کوائن دکھتاہے جو آسمان سے آپ کو مل رہا ہے، حکمران جو بھی کریں، جیسے بھی کریں، ہماری جو زمین ہے ، یہ خزانہ اگلے گی، یہاں سے اللہ کی طرف سے یا یہ ڈیوائن ہیلپر جو عوام کو ملے گا، زمین اپنے خزانے اگلنے والی ہے اور ہم دیکھیں گے ۔ اس پر محمد مالک نے کہا کہ پھر تو شاید کوئی ریکوڈک ڈیل ہوجائے، زمین کے خزانے بلوچستان میں بہت ہیں۔

آسٹرالوجر محمد علی خان نے کہا کہ میں نہیں دیکھتا کہ فی الحال 2020ءمیں کوئی عوام کے لئے چیزیں اچھی ہوں، کچھ سیاسی غیریقینی ہوگی،عدلیہ کیساتھ مسائل شروع ہوجائیں گے ، کچھ چیزیں تبدیل ہوجائیں گی، جو 11 مئی سے ایک ستارہ زحل ریٹروگریڈ ہورہا ہے۔ مشتری جو ہے 14مئی سے ریٹروگریڈ ہورہا ہے، وہ کیپری کون میں جائے گا ، یہ وقت اچھانہیں ہوگااورعدلیہ میں کچھ عجیب سے مسائل شروع ہوجائیں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انصاف کے نظام میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی ، کچھ اصلاحات ہوں گی اور کچھ نئی پالیسیز لائی جائیں گی جو ابھی تک نہیں ہوسکیں، اچھی تبدیلیاں ہوں گی، لیکن کچھ بڑے بڑے لوگوں کے لئے ٹف ٹائم شرو ع ہوجائے گا، لیکن اکانومی پر منفی اثر پڑے گا ، ملکی آفات زلزلے وغیرہ، اس طرح کی چیزیں بھی ہونے کے امکانات ہیں، بالخصوص مئی، جون، جولائی کا مہینہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹرالوجر علی محمد خان نے کہا ہے کہ 2020میں اپوزیشن کی مختلف تحریکیں چلیں گی، 21جون کو سولر ایکلپس کے بعد جولائی میں ایکلپس لگ رہا ہے، کنجنشن ہوگا ، یہ حکومت کے لئے ٹف ٹائم ہوگا، بالخصوص چھ جون کو اکلپس لگ رہا ہے، وہ بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کے لیے اچھا نہیں لیکن حکومت چلی جائے ایسا بھی نہیں ہوگا۔

ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر کاکہناتھاکہ گورنمنٹ اور اپوزیشن کے لئے برابر کا سال ہے، ٹگ آف وار ہے اوراس میں بالآخر گورنمنٹ سروائیو کر جائے گی،اچھا سال عوام کے لیے ہے۔ عوام کے لئے بہت ساری چیزیں ایسی آئیں گی جو انہوں نے پہلے نہیں دیکھیں، جن کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں ۔2020ءاچھا سال ثابت ہونے والا ہے، پہلے عوام کے لئے، پھر عمران کے لئے ، پھر اپوزیشن کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اپوزیشن والے تھک جائیں گے ، مزید اپوز نہیں کرسکیں گے۔

آسٹرالوجرسامعہ خان کاکہناتھاکہ نہیں نہیں، ، عوام ابھی کمر کس کے رکھیں، مجھے ابھی کوئی ریلیف کی خبر نظر نہیں آتی، مجھے ابھی کوئی اکانومی کا نعرہ جو لگ رہا ہے، کوئی ابھی ای سی جی کی طرح فلیکچویشن ہے حالات کنٹرول میں نظر نہیں آتے۔ مجھے اکانومی کرائسس، میں نے 18 والے آثار دکھائی دیتے ہیں، 2018ءمیں ہی کہا تھاکہ 19 والا سال بدترین ہمارا اکانومی کرائسس کا ہوگا لیکن اللہ کرے کہ ہم کھڑے رہنے کے قابل ہوجائیں، یہ ہماری پانچ سے چھ مہینے کی جنگ اور ہے، میرا تو اپنے عوام کے لئے ہے کہ بس کمر کس کے رکھیں، یہ ضرور ہے کہ ملک کو یہ سال بھی بدلے گا لیکن اتنی جلدی نہیں بدلے گا۔

کیا 2020ءمیں نواز شریف صاحب دوبارہ جیل کی ہوا کھائیں گے، یا آزاد پنچھی نظر آتے ہیں؟ کے جواب میں آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا ہے کہ 24جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید سختی سے باہرآرہاہے، مجھے یہ امکان دکھائی نہیں دیتا کہ وہ دوبارہ جیل میں ڈالے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب 11 اگست 2019 گزرا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ اب ان کے مزیددباﺅ کا خطرہ ختم ہوگیا ، ان کو ریلیف ملنے میں دیر ہورہی ہے، ریلیف ان کو ملے گا، اور ان کو مل جانا ہے، میں کوئی ن لیگ کی حمایت میں بیان نہیں دے رہی تھی بلکہ میں نے ان کی نااہلی کی بھی پیشن گوئی کی تھی ۔

ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر کاکہناتھاکہ بڑے میاں صاحب 2020ءمیں پاکستان آتے نظر نہیں آرہے ،مجھے یہ لگتا ضروری ہے، وہ تو واپس نہیں آئیں گے بلکہ مریم ان کے پاس چلی جائیں گی، چھوٹے میاں صاحب پاکستان آئیں گے اور پارٹی کو سنبھالیں گے ۔ ستاروں یا واٹس ایپ کے کہنے کے بارے میں سوال پر عالیہ نذیر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ مجھ سے پوچھتا ہے بتاتا نہیں، صرف یہ لگتا ہے کہ مریم اپنے ابا کے پاس چلی جائیں گی، ان کے ابا جی بھی شاید وہاں سے امریکہ چلے جائیں گے،پاکستان وہ آتے نظر نہیں آتے، چھوٹے میاں صاحب آکر پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ بھی جیل میں جاتے مجھے دکھائی نہیں دیتے۔

آسٹرالوجر علی محمد خان کا کہناتھاکہ 5نومبر کے بعد نوازشریف کے ستارے اچھے ہورہے تھے اور وہ بیرون ملک بھی چلے گئے، آگے بھی ان کے معاملات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں۔آئندہ سال بہت اہم ترین سال ہوگا،دو بڑے ستارے علم نجوم میں یعنی مشتری اور زحل، یہ دونوں اپنے اپنے گھر میں ہوں گے۔ اس کے بعد ان کا ایک گریٹ کنجنشن ہوگا، 21 دسمبر کو جو ہر 20 سال بعد ہوتا ہے، جودنیا کے لیے اچھا نہیں ہوتا لیکن میاں صاحب کے لئے کو ئی خطرہ نظر نہیں آتا کہ وہ دوبارہ جیل میں جائیں، یا کچھ ایسی چیز ہو، انفیکٹ وہ واپس بھی نہیں آئیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا ہے کہ ’ اللہ نہ کرے میں خود کو کہہ رہی ہوں میری پیش گوئی غلط ہو جائے لیکن ملک کو بہت خطرات ہے، اندر سے بھی اور باہر سے بھی حتی کہ انڈیا کے بھی حالات خراب ہونے جا رہے ہیں ،اللہ نہ کرے اللہ نہ کرے، غزوہ ہند کا سفر شروع ہو جائے۔وہ کیا 2020میں پاکستان انڈیا میں جنگ کا خطرہ ہے ؟کا جواب دے رہی تھیں‘۔

ہم نیوز کے اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیروکارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے موقف اپنایا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ جنگ نہیں ہوگی لیکن 2020میں حالات کشیدہ رہیں گے ، جنگ انڈیا پاکستان میں نہیں ہوگی، یہ کشمیر کے لیے فیز شروع ہو ا ہے جو سَن 2023 تک ختم ہو جائے گا لہٰذا اس فیزمیں انڈیا اور پاکستان کے حالات کشیدہ رہیں گے، جنگ نہیں ہے البتہ یہ ضرور ہے جنگ انڈیا اور چائنہ میں ہو سکتی ہے، مجھے لگتا ہے چین کی وجہ سے ہماری جان چھوٹی رہے گی۔

آسٹرالوجر علی محمد خان نے کہا کہ جنگ تو نہیں ہوگی،21جون کو ایک کلپس لگ رہا ہے جو پاکستان کے تیسرے خانے میں لگے گا، مئی جون میں بھارت کوئی ایڈونچر کرے گا اور یہ میری پیشن گوئی ہے ، جون ، جولائی، اگست تین مہینے ہیں، انڈیا کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے لیکن میں کہتا ہوں کوئی فیئر وار ہوتی ہے جیسے 65میں ہوئی تھی یا 71میں ہوئی تھی یا 48میں ہوئی تھی ایسی کوئی وار نہیں ہوگی لیکن کچھ ایڈونچر کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21جون کے بعد انڈیا لیکن جو اُس کا اپنا وجود بہت خطرے میں ہے، ابھی جو کلپس لگ رہا ہے 10,11جنوری کا کلپس انڈیا کیلئے خطرناک ہے،سُپر پاور کے لیے بہت خطرناک سال ہے اور ہوسکتاہے کہ اس کے صدر کو بھی اتاردیاجائے ۔

یہ تمام باتیں درست ہونے کی امکانات کے بارے حاضرین نے کہاکہ ستر سے اسی فیصد ایکوریسی کے امکانات ہوتے ہیں۔اس کے 100فیصد درست نہ ہونے کی ایک وجہ لوگوں کی تاریخ پیدائش کا مسئلہ ہوتاہے جو کسی جگہ پر تقریر کرتے ہوئے اپنی عمر کچھ بتاتے ہیں اور اگلی جگہ پر کچھ، اسی طرح کئی دیگر چیزیں بھی آڑے آتی ہیں۔

اس سے قبل عالیہ نذیر نے کہاکہ آئندہ سال قومی سطح پر الیکشن نہیں ہوگا، بلدیاتی الیکشن ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’مجھے یہ لگتا ہے پلس مائینس، رلتے ڈلتے عمران خان کی حکومت 2020 کوکراس کر لے گی ،ستمبر سَن2021تک عمران خان کی حکومت جائے گی اورابھی تک میرے کارڈ یہ کہتے ہیں اُس سے پہلے یہ والے الیکشنز نہیں ‘۔

2020میں الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر آسٹرالوجسٹ محمد علی خان نے کہاکہ یہ 2020کا سال بہت اہم سال ہے، اس سال ٹوٹل چھ گرہن لگیں گے جس میں دو سولر کلپس ہو نگے اور چار لیونر کلپسس ہونگے اور جو پاکستان کا زائچہ ہے وہاں کوئی بھی possibility نظر نہیں آتی کہ کوئی کلپس ایسی جگہ لگا ہو کہ اسمبلیاں ٹوٹ جائیں اور نئے الیکشن ہوں ، نئی گورنمنٹ بنے یا نئی تبدیلیاں آئیں ۔

آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہاکہ تھوڑا سا ماضی میں جانا چاہوں گی، اس بات کے لیے1991میں 11اگست کو ایک سولر اکلپ گرین لگا تھاجس میں کراچی میں اندھیرا ہو گیا تھا اور میں وثوق سے ایک بات کہتی ہوں ،تب وہ میری پہلی سیاسی پیش گوئی تھی اور آج شاید آخری پیش گوئی بیان کروں گی اور اس کے بعد میں ریٹارمنٹ کی طرف جانے لگی ہوں ،اُس وقت میں کہا کہ نواز شریف صاحب کی بھاری مینڈیٹ کی گورنمنٹ تھی ان کے ایک منسٹر تھے جمالی جو کہ میرے پاس آئے اور میں نے انہیں کہا کہ آپ کی گورنمٹ کو بہت خطرہ ہے ،وہ کہنے لگے ،دو تہائی اکثریت ہے، میں نے کہا کہ جو 11اگست والا گرہن ہے یہ اس گورنمنٹ کے لیے خطرے کا اشارہ ہے،

اُس کے بعد 2000میں 5سے7ستاروں کی گلیکسی اجتماع ،گیدرنگ ایک ہی گھر میں تھی ،اسی طرح آج کے دن 2019 میں جب یہ ختم ہورہا ہے اور جب یہ شروع ہوگا 2020اسی طرح 5سے7ستاروں کا اجتماع ایک ہی گھر کے اندر ہے اُس کے بعد آپ نے دیکھا 911 کا واقعہ ہوا اور دنیا ایک وارزون کی کیفیت میں گئی، Americaنے عراق پر اٹیک کر دیا،اسی طرح کی صورتحال ہے،ستاروں کا احوال جب میں نے پڑھنا شروع کیا تب سے اس سال بھی چھ گرہن لگنے جا رہے ہیں، اندرونی اور بیرونی طور پر 2020 کو تیزی سے تبدیلیوں کا سال کہوں گی ، تبدیلیاں آئیں گی اور تبدیلیوں والا سال ہے سیاسی اکھاڑ پجھاڑ ہے، پاکستان ہی کیا دنیا میں تبدیلیوں والا سال ہے انڈیا کے حالات بگڑتے ہوئے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو پھر سے سپنہ دیکھایا جا رہا ہے یہ ترقی کا سال ہے مجھے تو ستاروں میں ترقی کا ایسا کوئی موڈ نظر نہیں آرہا

مزید : قومی /لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...