پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی رہی،ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردی

پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی رہی،ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کردیا۔وائٹ پیپر میں حکومتی کارکردگی اور اشیائے ضرورت کی بلند تر قیمتوں کو تنقیدکانشانہ بنایاگیاہے۔
ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپرکے مطابق 2019میں مہنگائی،بے روزگاری اورغربت عروج پررہی جبکہ پنجاب حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔
وا ئٹ پیپر کے مطابق حکومتی اخراجات میں 200 فیصدجبکہ مہنگائی میں 200سے 250 فیصداضافہ ہوا ہے۔سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ، ٹیسٹ ختم کردیئے گئے۔چینی کی قیمت 45 سے 80 روپے تک پہنچ گئی ۔