نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل آفس طلب کرلیا

نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل آفس طلب کرلیا
نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل آفس طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل آفس طلب کرلیا ہے، جاوید لطیف کوکل مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو کل نیب آفس طلب کرلیاگیا،جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیاہے،جاوید لطیف 23 دسمبر کو بھی نیب آفس پیش ہوئے تھے ،ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کوکل مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور