فردوس عاشق اعوان کوئی کام بھی کرلیں،ترجمان سندھ حکومت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سندھ حکومت پرتنقیدکے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے سلیکٹڈحکومت کو نظر نہیں آتے ۔بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم خوف کا شکار ہیں۔ سیاست میں ناکامی ہو تو بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہاسر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبنے والے کرپشن کے خلاف بات کررہے ہیں۔
مرتضی وہاب کے مطابق سندھ کو پسماندہ رکھنے کی سازش کرنے والے ہی تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہاوفاق کی عدم دلچسپی کے باوجودسندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کراچی آئیں اورترقیاتی منصوبے دیکھیں۔