ٹیکو موبائل(TECNO Mobile ) کے لئے 2019 ایک کامیاب سال رہا

ٹیکو موبائل(TECNO Mobile ) کے لئے 2019 ایک کامیاب سال رہا
ٹیکو موبائل(TECNO Mobile ) کے لئے 2019 ایک کامیاب سال رہا

  



کراچی (پروموشنل ریلیز)پاکستانی موبائل مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے چائنیز موبائل برانڈ TECNO Mobile نے محض چند سالوں میں نہ صرف ریٹیل مارکیٹ میں اپنی سیل کو مستحکم کیا ، بلکہ صارفین کی ضروریات کو اپنی بنیادی اور اولین ترجیح بنا کر ، صارفین کے دلوں میں بھی اپنے مقام کومضبوط کیا ہے۔ مناسب قیمت اور شاندار فیچرز کے ساتھ اپنے صارفین کے لئے بجٹ کیٹیگری میں حیرت انگیز اسمارٹ فونز متعارف کرا کے پاکستانی موبائل مارکیٹ میں ایک پائیدار اورقابل اعتماد موبائل برانڈ بن کر ابھرا ہے۔

شاندار موبائل فونز متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ، TECNO Mobile نے ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے دلچسپ اور متاثرکن کیمپین متعارف کرائی ہیں۔ جس میں صارفین کی تفریح کو مد نظر رکھتے ہوئے ،شاندار اور دلفریب تحائف اور ڈسکاونٹس بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ محض 2019 میں ٹیکنو موبائل کی جانب سے بیشمار کیمپین متعارف کرائی گئیں ۔ جس نے سوشل میڈیا پر شاندار مقبولئت حاصل کی ، اور ساتھ ہی صارفین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل ملا۔

TikTok کے اشتراک سے #Cricketsuperstar اور "بڑے گیم کا بڑا کھلاڑ ی" ٹیگ لائن سے شروع ہونے والی کیمپین نے ملکی سطح پر شہرت حاصل کی ،اور بیک وقت موبائل صارفین اور کرکٹ شائقین دونوں کے لئے ایک دلکش تفریح اور ٹیکنو موبائل فون جیتنے کا شاندار مواقع بھی فراہم کیا۔ اس کیمپین میں دوکرکٹ ہیرو شعیب اختر اور حسن علی کی شراکت نے اس کیمپین کو مزید مقبول بنا یا، اور ملکی سطح پر پزیرائی بھی حاصل کی۔ اس کیمپین میںکمپنی کی جانب سے صارفین کے لئے مفت Camon 12 Air جیتنے کے ساتھ ساتھ ، کرکٹ سٹار کے سگنیچر شرٹس جیتنے کی بھی پیشکش رکھی، جس میں صارفین ٹک ٹاک چیلنج کے زریعے حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیکنوموبائل رواںسال CSR سرگومیوں میں بھی پیش پیش رہا۔ خبیب فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے کمپنی نے "TECNO Blue Chalk" مہم چلائی۔ جس میں اپنے ہر ہینڈ سٹ کی فروخت پر ایک مخصوص حصہ آرفن ایج کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

2019 میں ٹیکنو موبائل نے دو شاندار TikTok کیمپین بھی کیں۔ جس میں #SparktheSpeed کیمپین نے 1 بلین ویئیورشپ کے ساتھ سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جس میں پاکستان کے شوبز انڈسٹری کے 5 بڑی شخصیات بھی شامل تھیں۔ اس کے بعد، #TecnoSpark4more کیمپین نے بھی صارفین کو خاصے متوجہ رکھا۔

ٹیکنوموبائل نے اس سال اپنے صارفین کے لئے انتہائی مناسب قیمت میںشاندار فیچرز فراہم کئے۔ جس میں عمدہ ڈیزائن، بہترین اسکرین کوالٹی، ہائی ریز کیمرہ، تیز ترین فنگر سنسر پروسیسر ، مضبوط ترین بیٹری، اور اضافی سٹورج کے ساتھ Camon، Spark ، اور Pop سیریز متعارف کرائے۔ اس سیریز میں Camon سیریز کو صارفین کی جانب سے پزیرائی ملی۔ Spark سیریز میں صارفین نے Dot notch اسکرین ڈسپلے کوخوب سراہا۔

2019 میں ٹیکنو موبائل نے بیشمار کامیابیاں سمیٹیں۔اورکپمنی اپنی کامیابیوں کی اصل وجہ اپنے صارفین سے ملنے والے مثبت ردعمل کو قرار دیتی ہے۔ جس نے کمپنی کو ہمیشہ بہترسے بہتر ین پراڈکٹ فراہم کرنے کے لئے کوشاں رکھا۔ روا ں سال کی طرح ٹیکنو موبائل اگلے سال بھی اپنے صارفین کے لئے شاندار اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے لئے پرامید ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...