وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، نیب آرڈیننس کا جائزہ،9نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، نیب آرڈیننس کا جائزہ،9نکاتی ایجنڈے پر ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، نیب آرڈیننس کا جائزہ،9نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور اور نیب آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم کی جانب سے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سٹیٹ بینک کی مالی سٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا، ناروے کے شہری کی حوالگی، وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کی برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی