فاف ڈوپلیسی بھی ”بگ تھری“ کے خلاف بول پڑے

فاف ڈوپلیسی بھی ”بگ تھری“ کے خلاف بول پڑے
فاف ڈوپلیسی بھی ”بگ تھری“ کے خلاف بول پڑے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی ”بگ تھری“ کے خلاف بول پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ چھوٹی ٹیموں کو طویل فارمیٹ کے زیادہ میچز کھیلنے کو نہیں ملتے۔

تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیسی نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سے سالانہ ون ڈے ’سپر سیریز‘ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تین بڑے ممالک کے حوالے سے کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر میچز ان تین بڑے ممالک کیخلاف ہی ہو رہے ہیں اور اس وقت بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ مقابلے برابری کی بنیاد پر نہیں ہو رہے اور چھوٹی ٹیموں کو طویل فارمیٹ کے زیادہ میچز کھیلنے کو نہیں ملتے۔

مزید : کھیل


loading...