کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص نہیں بچے گا ، وزیر اعظم

کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص نہیں بچے گا ، وزیر اعظم
 کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص نہیں بچے گا ، وزیر اعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص بچ نہیں پائیگا ۔ایف بی آر اور ایف آئی اے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کارروائی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص بچ نہیں پائیگا ۔ایف بی آر اور ایف آئی اے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اورٹیکس سے متعلق امورایف بی آرکی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کشمیرمیں لاک ڈاو¿ن کو 148روز ہوگئے،بھارتی جارحیت جاری ہے ۔اس موقع پر شہریارآفریدی نے رانا ثنااللہ کیس پرکابینہ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ راناثنااللہ کےخلاف ناقابل تردیدشواہدموجود ہیں۔ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پربھی تبادلہ خیال کیاگیااوروزرانے نیب آرڈیننس سے متعلق سوالات کئے۔ وفاقی کابینہ نے کشمیر کی صورتحال کابھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم کی جانب سے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میںسٹیٹ بینک کی مالی سٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا، ناروے کے شہری کی حوالگی، وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کی برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی