رواں سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

رواں سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
رواں سال کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2019ءمیں آخری مرتبہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی چھٹی پوزیشن محفوظ رہے جبکہ اسد شفیق کا 20 واں نمبر بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ سنچورین میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے اختتام پر کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی تاہم اس میں ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی پوزیشن محفوظ رہی جوکہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح 20 ویں نمبر کے حامل اسد شفیق بھی فی الحال ٹاپ 20 میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستانی کپتان اظہر علی کے پاو¿ں البتہ پھر سے پھسلنا شروع ہوگئے ہیں جو 27 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹسمین مارنوس لابوشین ایک درجہ ترقی پاکر کیریئر بیسٹ چوتھے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر بدستور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا قبضہ ہے جبکہ سٹیون سمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ باﺅلرز میں ایک بھی پاکستانی موجود نہیں البتہ محمد عباس 15 ویں اور یاسر شاہ 22 ویں نمبر پر جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ باﺅلنگ چارٹ میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نے ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔
جنوبی افریقہ کے ورنون فلینڈر بھی پانچویں نمبر پر پہنچ چکے، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیسٹ آل راو¿نڈرز میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر ہے، دوسری پوزیشن پر رویندرا جدیجہ موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی بدستور ساتویں پوزیشن ہے۔

مزید :

کھیل -