پولیس نے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہ کیا کام کرکے شہریوں کی جیبیں خالی کرتے تھے؟

پولیس نے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہ کیا کام کرکے شہریوں کی ...
پولیس نے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہ کیا کام کرکے شہریوں کی جیبیں خالی کرتے تھے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 4 اے ٹی ایم ہیکرز کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق جہلم میں ایک بینک کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ ملزمان نے اے ٹی ایم مشین پر ہیکنگ ڈیوائس لگائی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان ڈیوائس کے ساتھ کارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے اور اس کے بعد جعلی اے ٹی ایم کارڈز بنا کر شہریوں کے اکاﺅنٹس خالی کردیتے تھے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔