نیب ترمیمی آرڈیننس2019کی منظور ی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

نیب ترمیمی آرڈیننس2019کی منظور ی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بڑے خدشے کا ...
نیب ترمیمی آرڈیننس2019کی منظور ی پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس سمجھنے کے لیے قانون کی تعلیم دوبارہ حاصل کرنا پڑے گی ۔نیب ترمیمی آرڈیننس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانی کا عجیب و غریب انداز اپنایا جا رہا ہے، ابتدائی نیب آرڈیننس 1999 عملاً ختم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہلی سے قومی خزانے کو پہنچنے والا نقصان کرپشن کے زمرے میں نہیں آئے گا، آرڈیننس کے ذریعے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دےدی گئی،حکومت اور حزب اختلاف کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا،حکمرانوں نے اپنے موجودہ حالات کو تحفظ دیا ہے۔

مزید :

قومی -