قیامت کی نشانی، نوعمر بچی اپنے باپ کی اولاد کو جنم دیتے ہلاک ہوگئی

قیامت کی نشانی، نوعمر بچی اپنے باپ کی اولاد کو جنم دیتے ہلاک ہوگئی
قیامت کی نشانی، نوعمر بچی اپنے باپ کی اولاد کو جنم دیتے ہلاک ہوگئی

  



برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی، برازیل میں 13سالہ بچی اپنے سگے باپ کے بچے کو جنم دیتے موت کے منہ میں چلی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق برازیل کے شہر کویری کے مضافاتی علاقے کی رہائشی لواینا کیٹلین نامی اس بچی کو پیٹ میں شدید درد ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے حاملہ ہونے کا ہولناک انکشاف کر دیا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور زچگی کی اور اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ تاہم بچی کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔

حالت غیر ہونے پر بچی کو علاج کے لیے سپیشلسٹ کے پاس لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کو خود اس کا درندہ صفت باپ گزشتہ چار سال سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا آ رہا تھا اور اسی کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئی۔ پولیس نے اس کے 36سالہ ٹومی فیبا نامی شیطان باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچی 7ماہ کی حاملہ تھی جب اسے ہسپتال لایا گیا۔ بچے کی قبل از وقت پیدائش ہونے کے باوجود وہ زندہ ہے اور اس کی صحت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس