دولہا نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کی انتہائی شرمناک ویڈیو سب مہمانوں کے سامنے چلادی

دولہا نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کی انتہائی شرمناک ویڈیو سب مہمانوں کے ...
دولہا نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کی انتہائی شرمناک ویڈیو سب مہمانوں کے سامنے چلادی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن کی ایسی شرمناک ویڈیو چلا دی کہ دیکھ کر مہمان ہکا بکا رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر فیوجیان میں پیش آیا جہاں دولہا دلہن شادی کے دوران سٹیج پر کھڑے ہوتے ہیں اور سب مہمان ان کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ سٹیج پر پیچھے ایک بڑی سکرین لگی ہوتی ہے، جس پر دولہا اچانک اپنی دلہن کی ویڈیو چلا دیتا ہے جس میں وہ اپنے بہنوئی کے ساتھ بستر میں قابل اعتراض حالت میں موجود ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پانچ منٹ کی ویڈیو مکمل ہونے پر دولہا دلہن کو دھکا دیتا ہے اور جواب میں دلہن ہاتھوں میں پکڑا پھولوں کا گلدستہ دولہا کو دے مارتی ہے۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو مارنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تاہم مہمان دوڑ کر سٹیج پر آتے اور دونوں کو پکڑ لیتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق اس دولہا نے یہ شادی اپنی منگیتر سے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے کی تھی تاکہ مہمانوں اور خاندان کے لوگوں کے سامنے لڑکی کی بے وفائی کو بے نقاب کرے، جس نے اپنے بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کر رکھا تھا۔ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس