وہ چیز جسے کھانے سے مردوں کی چھاتی عورتوں جیسی ہوجاتی ہے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

وہ چیز جسے کھانے سے مردوں کی چھاتی عورتوں جیسی ہوجاتی ہے، ڈاکٹروں نے خبردار ...
وہ چیز جسے کھانے سے مردوں کی چھاتی عورتوں جیسی ہوجاتی ہے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وقت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ سبزی خوری کی طرف راغب ہو رہے ہیں چنانچہ مارکیٹ میں بھی گوشت کے متبادل کے طور پر پودوں سے حاصل ہونے والی اشیاءعام ہو رہی ہیں۔ جیسا کہ ’سوئے‘ (Soy)اور دیگر اجزاءکے ذریعے گوشت فری برگر بنائے جا رہے ہیں، جو کافی مقبول بھی ہیں تاہم اب ڈاکٹروں نے گوشت کی متبادل ان اشیاءکے متعلق خطرناک خبر سنا دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بغیر گوشت برگرز میں ڈالی جانے والی پودوں سے حاصل کردہ چیزیں کھانے سے مردوں کی چھاتی بڑھ سکتی ہے اور عورتوں کے جیسی ہو سکتی ہے۔
ساﺅتھ ڈیکوٹا امریکہ کے ویٹرنری ڈاکٹر جیمز سٹینگل کاکہنا ہے کہ ”برگرز میں گوشت کا ذائقہ بنانے کے لیے پودوں سے حاصل ہونے والی ان اشیاءکی کیمیائی ترکیب ایسی ہے کہ جن سے مردوں میں زنانہ خواص غالب آتے ہیں۔ ان میں 44ملی گرام ایسٹروجن (نسوانی جنسی ہارمون)پایا جاتا ہے ۔ اگر طویل عرصے تک اتنی مقدار میں ایسٹروجن کھایا جائے تو یہ مردانہ خواص کو تبدیل کرکے زنانہ بناسکتا ہے۔ اسی طرح ’سوئے ملک‘ (Soy Milk)میں اتنا ایسٹروجن پایا جاتا ہے کہ یہ مردوں کی چھاتیوں عورتوں جیسی بڑی کرنے کے لیے کافی ہے۔ 880برگرز میں اتنا ایسٹروجن ہوتا ہے جتنا کہ ایک ’برتھ کنٹرول‘ کی گولی میں ہوتا ہے، جبکہ سویا ملک میں برگر کی نسبت تین گنا زیادہ ایسٹروجن ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ چیزیں نہ صرف مردوں کی چھاتیاں بڑھا سکتی ہیں بلکہ ان میں زنانہ خواص کو ابھار کر ان میں جنسی کمزوری کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -