آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے کینسر کے مریض کو آگ لگادی

آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے کینسر کے مریض کو آگ لگادی
آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے کینسر کے مریض کو آگ لگادی

  



بخارسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) جزیرہ نما بلقان کے ملک رومانیہ میں ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران کینسر کی مریض خاتون کو غلطی سے آگ لگا دی جس سے خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت بخارسٹ کے فلوریسکا ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں 66سالہ خاتون کا آپریشن ہو رہا تھا۔ خاتون لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھی۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران انفیکشن سے بچنے کے لیے ایک محلول کا استعمال کیا جس میں الکوحل کافی مقدار میں تھی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے جب الیکٹریکل سکیلپل کا استعمال کیا تو الکوحل نے آگ پکڑ لی اور آپریشن ٹیبل پر پڑی خاتون کا پورا جسم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خاتون کا 40فیصد جسم بری طرح جھلس گیا اور باقی جسم پر بھی زخم آئے۔ہسپتال میں ہی چند روز تک خاتون زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...