ٹک ٹاک پر انتہائی مختصر لباس پہن کر ویڈیو بنانے والی خاتون پولیس اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئی

ٹک ٹاک پر انتہائی مختصر لباس پہن کر ویڈیو بنانے والی خاتون پولیس اہلکار بڑی ...
ٹک ٹاک پر انتہائی مختصر لباس پہن کر ویڈیو بنانے والی خاتون پولیس اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں نیم عریاں لباس پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خاتون پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔اعلیٰ حکام نے اسے نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون پولیس اہلکار کا نام جوزمری ٹولیڈو ہے جو ویڈیو میں پہلے پولیس کی یونیفارم میں نظر آتی ہے اور پھر نیم عریاں لباس میں۔ اس نے یہ ویڈیو ’Bibidi Babidi Boo‘ نامی چیلنج کے طور پر پوسٹ کی۔
اس چیلنج کے تحت لوگ ایسی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جن میں وہ پہلے معمولی سے لباس میں ہوتے ہیں اور پھر اچانک جدید اور خوبصورت لباس میں آ جاتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ”جوزمری کا یہ اقدام محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بنا ہے اوراس نے پولیس یونیفارم کی ہتک کی ہے۔ “ حکام نے جوزمری کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -